اونٹاریو(نیوز ڈیسک) کینیڈا میں کئی شہروں کو برف کےطوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں شدید برفباری کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ لندن اور ٹلبری کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیوروں کو سڑکوں سے دور رہنے کی وارننگ جاری کر دی۔امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان نے تقریباً14 کروڑ افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔کرسمس کی چھٹیوں میں شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔