مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہو ئی جس کی وجہ سے مضافاتی علاقے زیرِ آب آگئے،رپورٹس کے مطابق موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح شروع ہونے والی بارشوں سے مکہ مکرمہ کی کئی شاہراہیں اور مضافاتی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ۔ علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔