سانتیاگو (نیوز ڈیسک)چلی کے صدر گیبریئل بورک نے کہا ہے کہ چلی فلسطینی علاقے میں اپنا سفارت خانہ کھولنے جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے چلی کے صدر گیبریئل بورک جنہوں نے بارہا فلسطینی عوام کے آزاد ریاست کے مطالبے کی حمایت کی ہے نے یہ اعلان چلی کے دارلحکومت سانتیاگو میں فلسطینی باشندوں کے زیر اہتمام ایک نجی تقریب میں کیابعدازاں چلی کی وزیر خارجہ انتونیا اریجولا نے صدرگیبرئیل کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فی الحال اس کیلئے ابھی کوئی ٹائم لائن طے نہیں ہوئی ہے تاہم بہت جلد ہم فلسطینی علاقے میں اپنا سفارتخانے کھول دینگے،انہوں نے کہاکہ چلی فلسطین اور اسرائیل دونوں کو قانونی ریاستوں کے طور پر تسلیم کرتا ہے.