اہم خبریں

امریکہ میں مقیم بھارتی اداکار نامعلوم شخص کے حملے میں شدید زخمی، ہسپتال منتقل

نیویارک(نیوزڈیسک) بالی وڈ فلم جودھا اکبر میں رتیک روشن کے ہمراہ اداکاری کرنے والے اداکار امن دھالیوال کو امریکا میں نامعلوم شخص نے کلہاڑی کے وار سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امن دھالیوال پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ کیلیفورنیا میں جم میں ورزش کررہے تھے۔سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکار جم میں موجود ہیں وہیں نیلے رنگ کی ہوڈی میں ایک شخص نے پانی مانگتے ہوئے امن دھالیوال پر بظاہر چھوٹی کلہاڑی سے حملہ کیا۔حملے کےصورت میں اداکار زخمی ہوگئے تاہم جیسے ہی ملزم کا دھیان بھٹکا امن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کلہاڑی چھین کر اس شخص کو نیچے گرادیا جس کے بعد وہاں موجود دیگر افراد نے ملزم کو زمین پر لٹا کر پکڑ لیا۔دوسری جانب زخمی ہونے کی صورت میں امن دھالیوال کو اسپتال منتقل کیا گیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کے سر ، گردن ،سینے اور بازوں پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ امن دھالیوال بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم جودھا اکبر میں راجکمار رتن سنگھ کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے بھارتی ٹی وی شوز کے ساتھ ،ساتھ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں