اہم خبریں

امریکا بھی مالی بحران کا شکار، سیلیکون ویلی بینک دیوالیہ ہوگیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا بھی مالی بحران کا شکار، سیلیکون ویلی بینک دیوالیہ ہوگیا ، کیلیفورنیا کے محکمہ مالیاتی تحفظ نے اس بینک کو بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن کو بینک کا وصول کنندہ بنایا گیا ہے۔ اسے صارفین کے پیسے کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ سیلیکون ویلی امریکہ کا 16واں بڑا بینک ہے۔ یادرہے 2008 کے مالیاتی بحران کا آغاز لی ہمین برادرز بنک کے دیوالیہ قرار دئیے جانے سے ہوا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں ایک معاشی بحران کا آغاز ہوگیا تھا۔سلیکون ویلی بنک کی بندش نے ٹیک انڈسٹری کو جھٹکا دیا ہے۔ بینک کے پاس 209 بلین ڈالر کے اثاثے اور175 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کے ذخائر تھے۔ یہ بینک نئے دور کی ٹیک کمپنیوں اور وینچر کیپیٹل میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں