کابل(نیوزڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت کی طرف سے خواتین کے پارکوں اور جِم میں جانے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد خواتین نے گھر کے خفیہ تہہ خانوں میں جِم قائم کرنا شروع کر دیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیلیٰ احمد نامی خاتون نے جِم جا کر ورزش کی شوقین خواتین کے لیے ایسا ہی ایک خفیہ جِم قائم کر دیا۔اس جِم میں کھڑکیوں سے کوئی روشنی آتی ہے اور نا یہاں کوئی میوزک بجایا جاتا ہے، یہاں ورزش کے لیے آنے والی خواتین عقبی دروازے سے اندر آتی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے خواتین کے پارکوں اور جِم میں جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔