ریاض ( نیوز ڈیسک) سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں جبکہ طالبان کے فیصلے پر حیرت اور افسوس ہوا ہے۔ افغان طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کو اعلیٰ تعلیم سے روکنے کے فیصلے پر حیرت اور افسوس ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ خواتین پر اعلیٰ تعلیم کی پابندی کے فیصلے پر تمام مسلم ممالک ورطہ حیرت میں ہیں اور یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلام خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔