اہم خبریں

امریکی طیارے میں آگ لگ گئی ، ہوانا میں ہنگامی لینڈنگ

ہوانا (نیوزڈیسک)ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کا ایک طیارہ جو ہوانا سے امریکی شہر فورٹ لاڈرڈیل جا رہا تھا اتوار کو کیوبا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ طیارے کو اس وقت اتارا گیا جب پرندے سے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔فلوریڈا میں مقیم NBC6 نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے ٹیلی ویژن نیوز چینل کو بتایا کہ “ساؤتھ ویسٹ فلائٹ 3923 ہوانا کیوبا سے اتوار کی صبح فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا کے لیے روانہ ہوئی، ٹیک آف کے فوراً بعد پرندوں سے ٹکرا گئی۔موبائل فون کی فوٹیج میں طیارے میں دھواں بھرتا ہوا دکھایا گیا جب خوفزدہ والدین اپنے بچوں کو آکسیجن ماسک لگانے کی کوشش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔طیارے کے اندر ایمرجنسی لائٹس روشن کی گئی تھیں اور ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کیوبا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر رن وے پر ہنگامی سلائیڈوں کے ذریعے مسافروں کو نکالا جا رہا ہے۔تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان یا کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تمام مسافر ہوانا میں بحفاظت زمین پر اتر گئے۔

متعلقہ خبریں