اہم خبریں

بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس بالآخر نانا بن گئے ، بچی کی تصویر وائرل

نیویارک ( نیوزڈیسک) بانی مائیکرو سافٹ بل گیٹس نانا بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مصری مسلمان شوہر نائل نصر کے ہاں ہفتے کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ابھی بچی کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے جینیفر اور نائل نصر نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی معمولی سی جھلک بھی شیئر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق 26 سالہ جینیفر گیٹس اور نائل نصر کی اکتوبر 2021ء میں شادی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ بل گیٹس اور سابقہ اہلیہ میلنڈا طلاق کے بعد بیٹی جینیفر کی شادی پر ساتھ ساتھ دکھائی دیے تھے۔

متعلقہ خبریں