ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فوج کی افردی قوت 10 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے گی۔روسی صدر پیوٹن کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ 15 لاکھ کی فوج میں 6 لاکھ 95 ہزار عارضی بھرتیاں ہوں گی۔انہوں نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کے بعد طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے مغربی روس میں نئے فوجی یونٹس بنانے کا منصوبہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ کو المیہ قرار دیتے ہوئے عہد کیا ہے کہ وہ مقاصد کے حصول تک اپنی مہم جوئی جاری رکھیں گے۔