اہم خبریں

نیو یارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے اہلکار پر اقدام قتل کا الزام

نیویارک (نیوزڈیسک)نیو یارک کے اسرائیلی قونصل خانے میں ملازمت کرنے والے 24 سالہ جوناتھن میمون پر اقدام قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔مین ہیٹن کی کریمنل کورٹ نے 25 ہزار ڈالر کے عوض ملزم کو ضمانت دے دی۔برطانوی اخبارکے مطابق جوناتھن نے 42 سالہ شخص پر مین ہیٹن کے نائٹ کلب کے باہر حملہ کیا۔متاثرہ شخص کو برین ہیمرج اور متعدد زخموں کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا۔ملزم جوناتھن نے 26 فروری کو شیشے کے جگ سے ادھیڑ عمر شہری کے سر پر حملہ کیا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جس ٹیکسی میں سفر کیا اس کا شیشہ توڑنے کیلئے بھی یہی جگ استعمال کیا۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے کی وجوہات کیا تھیں اور دونوں افراد کی نائٹ کلب سے پہلے کبھی ملاقات ہوئی تھی یا نہیں۔

متعلقہ خبریں