اہم خبریں

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانی شہری کی شناخت ہوگئی

حافظ آباد (نیوزڈیسک) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق شخص کا تعلق حافظ آباد کے نواحی گاؤں سے ہے، 22 سالہ حسیب 7 روز قبل لیبیا کے ساحل سمندر پر کشتی الٹنے کے واقعہ میں جاں بحق ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق لیبیا میں کشتی حادثے میں لاپتہ افراد میں حسیب نامی لڑکے کی لاش کو شناخت کر لیا گیا ہے جس کے بعد حکام نے لاپتہ حسیب کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ سفاک ایجنٹ مافیا نے لاکھوں روپے لے کر بھی ہمارے بیٹے کو سمندری کی لہروں کے حوالے کر دیا۔خیال رہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں مرنے والے حسیب کی لاش کی تصدیق 6 دن بعد ہوئی ہے، 22 سالہ نوجوان حسیب کی موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام برپا ہوگیا، نوجوان کے گھر والے صدمے سے نڈھال ہیں۔

متعلقہ خبریں