اہم خبریں

عراق، سابق سرکاری عہدیداران نے ڈھائی ارب ڈالر غبن کرلیے، وارنٹ گرفتاری جاری

بغداد (نیوزڈیسک)عراق کی عدالت نے 4 سابق سرکاری عہدیداران کو قومی خزانے سے ڈھائی ارب ڈالر غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔بغداد کے ایک تفتیشی جج نے سابق حکومت کے 4 عہدیداران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔ان عہدیداران میں سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی کے رشتے دار بھی شامل ہیں جو اب بیرون ملک مقیم ہیں۔ستمبر 2021 سے اگست 2022 کے عرصے میں 5 کمپنیز نے 247 چیک کیش کروائے جن کی مالیت ڈھائی ارب ڈالر تھی، یہ رقم خرد برد کرلی گئی۔اس رقم کو کمپنیز کے اکاؤنٹس سے ان کے مالکان نے کیش کروایا اور فرار ہوگئے۔چاروں سابق افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکس اتھارٹیز کی رقم میں غبن کیا۔اس کیس کو ملک میں صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں