اہم خبریں

غداری کا الزام،کمبوڈیائی اپوزیشن لیڈر کو 27 سال قید کی سزا سنادی

کمبوڈیا (نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا کو غداری کے الزام میں 27 سال قید کی سزا سنادی۔کمبوڈین اپوزیشن لیڈر کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ان پر حکومت گرانے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔کمبوڈین اپوزیشن لیڈر پر غیرملکی اداروں کے ساتھ خفیہ منصوبہ تیار کرنے کا الزام تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈین اپوزیشن رہنما کیم سوکھا بارہا اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔دوسری جانب اس سزا کو امریکا کے سفیر نے انصاف کی کمی قرار دیا ۔امریکا کے سفیر کا کہنا ہے کہ کمبوڈین اپوزیشن رہنما کی سزا پر سخت تشویش ہے۔

متعلقہ خبریں