کابل (نیوزڈیسک)افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اتوار کو اٹلی کے جنوبی ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں بچوں سمیت 80 افغان شہری ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو افغان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عورتوں اور بچوں سمیت 80 افغان تارکین وطن لکڑی کی کشتی میں ترکیہ سے اٹلی سفر کر رہے تھے جو جنوبی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان شہدا کی مغفرت اور ان کے خاندانوں اور اہل و عیال کےلیے صبر کی دعا کرتی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک ہجرت نہ کریں۔

 
													 
								 
								 
				 
													













