کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رات گئے 6 اعشاریہ4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ساتھ ہی 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے باعث پلوں، سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ بجلی کی تاریں گرنے سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے اورگیس کی لیکج کے باعث ایک عمارت کو آگ لگ گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11.1 میل تھی جبکہ آفٹرشاکس آنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا اورنیواڈا میں ہر سال چھ اور سات شدت کے درمیان تقریباً پانچ زلزلے آتے ہیں۔