ریاض (        ) سعودی عرب میں معروف کاروباری شخصیت شہزاد خان کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے علاقے الشمیسی الامام ترکی الفیصل میں اپنے نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد تھے جنھوں نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ ،صدر یوتھ ونگ ریاض ریجن ملک عاصم اعوان سنئیر یوتھ رہنما جی ایم اعوان اور دیگر کے ہمراہ نئے ہوٹل کا افتتاح کیا

اس موقعہ پر مہمان خصوصی شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری افراد کے لئے کئی ایسے مواقعے موجود ہیں جن سے بھرپور فاہدہ اٹھایا جاسکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد خان نا صرف اچھے کاروباری شخصیت ہیں بلکے انہوں نے مسلم لیگ ن کے لئے گراں قدر خدمات بھی انجام دی ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انکے کاروبار میں برکت ڈالے اس موقعہ پر شہزاد خان کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ہوٹل بزنس کا حصہ ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو بڑھایا جائے تاہم وہ مسلم لیگ ن کے سپاہی کی حیثیت سے بھی اپنی توانائیاں بروئے کار لاتے رہیں گے
								
								
				
													














