تہران (نیوزڈیسک)ایران کی بھارت کیلئے سالانہ برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ2022 میں ایران کی بھارت کو برآمدات 65 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔یہی اعداد و شمار 2021 میں 40 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک محدود تھے۔بھارت کی طرف سے ایران سے درآمد کردہ اشیا میں پیٹرولیم مصنوعات سب سے زیادہ رہیں۔2022 کے دوران ایران اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم 48 فیصد اضافے سے ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو 2021 میں 1.639 ارب ڈالر تھا۔بھارت کی طرف سے ایران کو سب سے زیادہ چاول برآمد کیا گیا جس کی مالیت 1.098 ارب ڈالر تھی۔واضح رہے کہ مئی 2022 میں بھارت میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا تھا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کیلئے ادائیگی کے متبادل ذرائع پر کام کر رہے ہیں۔















