واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوسس ہے ۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں امریکی وزیرجارجہ انٹونی بلنکن نے لکھا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے مسلسل مدد کی حمایت کرتے ہیں، اگلے ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کے لئے پراُمید ہوں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے سے ملکی صورتحال سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا گیا۔