Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہولوکاسٹ میں ہزاروں افراد کے قتل میں اعانت، 97 سالہ ملزمہ کو2سال قید

برلن(نیوزڈیسک)97 سالہ جرمن خاتون ملزمہ کو ہولوکاسٹ کے دوران 10 ہزار 505 افراد کے قتل میں اعانت کرنے پر سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1943 سے 1945 کے درمیان ارمگارڈ فرکنر کی عمر 18 برس تھی، وہ اسٹٹہوف کیمپ میں ٹائپسٹ کے طور پر کام کر رہی تھی جہاں 1939 سے 1945 کے عرصے میں 65 ہزار افراد کو قتل کیا گیا۔عدالت نے ارمگارڈ کو آج دو سال قید کی سزا سنائی ہے، اس کا ٹرائل پچھلے برس اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔کئی دہائیوں بعد یہ پہلی خاتون ملزمہ ہے جسے نازی دور میں ہونے والے جرائم پر سزا دی گئی ہے۔ستمبر 2021 میں ٹرائل سے بچنے کیلئے ارمگارڈ فرار ہوگئی تھی لیکن اسے چند ہی گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔