واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پینٹاگون نے یوکرین کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی امداد کے 2 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی امداد میں جدید ترین ڈرون اور الیکٹرانک جنگی آلات کا پتا لگانے کے آلات بھی شامل ہیں، یوکرین کے لیے روس کے حملے کے بعد سے اب تک 32 ارب ڈالر امداد کے اعلانات کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پینٹاگون نے یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات کے بعد کیا ۔















