عمان(نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی سرخ لکیروں کا احترام کیا جائے توجوہری معاہدہ بحالی کی حمایت کریں گے۔اردن میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کو حقیقت پسند بننا ہوگا۔ مغربی ممالک جوہری معاہدہ بحالی کے لیے تعمیری طریقہ اپنائیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق معاہدے کی بحالی کے لیے دیگر فریقین کو ضروری سیاسی فیصلے لینے چاہئیں۔ایرانی وزیرخارجہ نے اردن میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے بھی ملاقات کی۔