اہم خبریں

فرانس ،رومانس کیلئے مشہورپارک سےگمشدہ خاتون کی ٹکڑوں میں تقسیم لاش برآمد

پیرس(نیوزڈیسک) فرانس میں رومانس کے لیے مشہور ایک پارک کے مختلف مقامات سے تھیلیوں میں خاتون کی لاش کے اعضا ملے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال میں واقع بٹس چاؤمونٹ پارک میں مختلف جگہوں میں پلاسٹک کے تھیلے چھپائے گئے تھے۔ان تھیلیوں سے ایک خاتون کے جسم کے اعضا ملے تھے۔ مبینہ طور پر ان خاتون کو بیدردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے اور پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائے گئے تھے۔مقتولہ کی گمشدگی کی ایف آئی آر ان کے شوہر نے 6 فروری کو کٹوائی تھی تاہم اب ان خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا ہے تاہم اب تک قتل کے حوالے سے اہم معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ خبریں