واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکا میں بڑے پیمانے آنیوالا برفانی طوفان کئی ریاستوں تک پھیل گیا، 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ،ہزاروں لوگ متاثر متعددہلاک ،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ برفانی طوفان کی دوسری لہر نے پورے مینی سوٹا کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ متعدد ریاستوں کے ساڑھے 6 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔
برف کی موٹی چادر نے ہڈسن، وسکونسن میں شاہراہوں کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہو کر رہ گئیں اور ملک کے بیشتر حصوں میں اسکولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔















