سعودی عرب، مالیاتی فراڈثابت ہونے پر 23 افراد کو قید و جرمانے کی سزائوں کا حکم

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں ایک خصوصی عدالت نے مالیاتی فراڈ، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا ہے۔ سعودی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق مالیاتی فراڈ میں ملوث 23 افراد کو مجموعی طور پر 111 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزمان پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مالیاتی فراڈ میں سعودی خاتون اور اس کا غیر ملکی شوہر بھی شامل ہے۔ سعودی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ملزمان پر جعلی آن لائن کمپنیاں بنا کر لوگوں کو لوٹنے کا الزام ثابت ہوا۔