اہم خبریں

مراکش ، شدید برفباری ، حاملہ خاتون ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل

مراکو(نیوزڈیسک)مراکش کے دور دراز علاقوں میں شدید برف باری ، پہاڑی علاقوں کا شہری علاقوں سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ۔ برفانی علاقوں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون کو اس وقت ہیلی کاپٹر کے زریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جب برفباری سے علاقہ مکمل بند ہوگیا۔ خاتون کی حالت نازک ہونے پر سرکاری حکام کو مداخلت کرنا پڑی اور خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مراکش کی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ ایک خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے برف سے محصور علاقے ’’تیدیلی‘‘ میں گول چکر “اودید” سے ’’ورزازات ‘‘ شہر کے ’’سیدی حساین ‘‘ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ رائل آرمڈ فورسز کے ہیلی کاپٹر پر سوار حاملہ خاتون کو ’’ ورزازات‘‘ ایئرپورٹ پر پہنچنے کے فوراً بعد ایک ایمبولینس کے ذریعے ’’سیدی حساین‘‘ ریجنل ہسپتال کے آپریٹنگ روم میں لے جایا گیا ۔ ہسپتال میں عملہ پہلے سے خاتون کے پہنچنے کا منتظر تھا۔

صحت اور سماجی تحفظ ادارہ کے وفد نے اپنے مختلف انسانی اور لاجسٹک وسائل کو متحرک کیا تاکہ تمام خطوں میں متاثرہ ہنگامی صورت حال میں پریشان لوگوں کی دیکھ بھال کی جا سکے۔ خراب موسم کے نتیجے میں علاقے میں شدید برفباری ہوئی ہے۔تصویروں اور ویڈیو کلپس میں ’’ورزازات ‘‘ کے مضافات میں واقع دیہات کو دو میٹر تک برف میں ڈوبے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ علاقے میں ایسے غیر معمولی مناظر اس سے قبل نصف صدی میں بھی نہیں دیکھے گئے۔مراکش کی رائل افواج نے برف کے بیچوں بیچ الگ تھلگ آبادی کو خوراک اور راشن کے سامان کی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک فضائی پل کو محفوظ بنایا۔ طبی ٹیموں نے بیمار مریضوں کے لیے امداد فراہم کی اور حاملہ خواتین کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا تاکہ بہترین طریقے سے ڈلیوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں