لاس ویگاس(نیوز ڈیسک)امریکی شہرلاس ویگاس میں ہونے والے ’مسزورلڈ 2022‘ مقابلے میں بھارت نے 21 سال بعد پھر سے میدان مارلیا۔تفصیلات کے مطابق شادی شدہ خواتین کا عالمی مقابلہ حُسن بھارت کی 32 سالہ سرگم کوشل کے نام رہا جنہوں نے اپنے مقابل 62 حسیناؤں کو شکست دی۔انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والی سرگم کوشل کچھ تدریسی فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔سرگم نے بھارتی بحریہ کے افسر کے ساتھ 2018 میں زندگی کے نئے سفرکا آغاز کیا تھا۔یہ ٹائٹل سرگم کے علاوہ بھارت کیلئے بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ 21 سال بعد ’مسزورلڈ‘ کا تاج پھر سے کسی بھارتی حسینہ کے سرسجا ہے۔اس سے قبل سال 2001 میں ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جو بڑے پردے پربھیجا فرائی، دے دھنا دھن اور اسمائل سمیت دیگر فلموں میں کام کرچکی ہیں۔مسزورلڈ کے انتخاب کیلئے جیوری پینل میں سابق مسز ورلڈ ادیتی گوتریکر، بھارتی اداکارہ سوہا علی خان، اداکاروویک اوبرائے اورمحمد اظہر الدین بھی شامل تھے۔مسزورلڈ کے مقابلوں کا انعقاد 1984 سے کیا جارہا ہے۔