اہم خبریں

چین میں دریافت ہونے والے قدیم شہرمیں جاگیردانہ نظام کا انکشاف

شی آن(اے بی این نیوز) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں دریافت ہونے والے ایک قدیم مقام کی شناخت ایک بڑے شہر کے طورپرکی گئی ہے جومغربی ژاو عہدکےآخری دور1046-771 (قبل مسیح)سیابتدائی بہار اورخزاں کے عہد770-476 (قبل مسیح) میں ایک جاگیر کی حیثیت رکھتا تھا۔ آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہان چھینگ شہر کے ژیانگ ٹان میں واقع تاوچھو کا مقام 1980 کی دہائی میں دریافت ہوا تھا۔ مئی 2020 میں، ماہرین آثار قدیمہ نے اس جگہ پر کھدائی کآ آغاز کیا تھا۔ کھدائی اوردریافت کے دوسال کے بعدماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیا کہ اپنے دور کایہ تاریخی مقام 8لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں اعلی سطحی اور عام رہائشی مقامات کے ساتھ ساتھ مختلف سائز کے مقبرے بھی ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ اب تک اس جگہ پر سات بڑے مقبروں کا پتہ لگا چکے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق گینگ چھنگ گانگ نے بتایا کہ ان مقبروں سے بڑی تعداد میں سلیب ٹائلیں، نالی نما ٹائلیں، مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے، ہڈیوں کے اوزار اور کانسی کی کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں