اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر ایڈوانس میں تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن روں ماہ کی 20 تاریخ کو ادا کی جائے گی۔ کرسمس کے موقع پر تنخواہ اور پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزارت خزانہ نے تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کیلئے احکامات جاری کردیئے،حکومت کے اس فیصلے کو مسیحی برادری کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔