اہم خبریں

برطانوی شخص نے دو لاکھ چاکلیٹ چوری کرنے کا اعتراف کرلیا

لندن(نیوزڈیسک) برطانوی تاریخ میں چاکلیٹ چوری کا غالباً سب سے بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے تنِ تنہا دو لاکھ چاکلیٹ چوری کی ہیں لیکن بہت آسانی سےدھرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 32 سالہ جوبی پول نے مشہور برطانوی چاکلیٹ کیڈبری کریم ایگ براہِ راست ایک گودام سے چرائی تھیں اور وہ انہیں لے کر رفوچکر ہورہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی چوری شدہ چاکلیٹ کی کل قیمت 48 ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے جو پاکستانی روپوں میں سواکروڑ روپے سے کچھ زائد بنتی ہے۔جوبی نے مغربی برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ کے اسٹیفرڈ پارک کے ایک گودام یا کارخانے سے یہ چاکلیٹ اڑائی تھیں۔ پولیس کے مطابق اسے شاہراہ سے گزرتے ہوئے چاکلیٹوں کے ساتھ گرفت میں لیا گیا ہے۔ اس نے دھات کاٹنے والی برقی آری سے دروازہ کاتا اور ٹریکٹر لے کر اندر چلاگیا۔ وہ کارخانے کے انڈسٹریئل یونٹ میں گیا اور وہاں سے چاکلیٹ چرائیں۔اگلے ماہ اس پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں