اہم خبریں

امریکا میں انڈے گوشت سے بھی مہنگے ہوگئے،شہری پریشان

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں برڈ فلو کی وبا کے نتیجے میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں انڈوں کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔مگر کوئی بھی ملک اس حوالے سے امریکا کا مقابلہ نہیں کرسکتا جہاں فی درجن انڈوں کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک سال قبل ایک درجن انڈے 2 ڈالرز سے بھی کم قیمت پر دستیاب تھے مگر جنوری 2023 میں 12 انڈوں کی قیمت 4.82 ڈالرز (1278 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی۔امریکا میں گائے کا ایک pound گوشت 4.64 ڈالرز میں دستیاب ہے۔یعنی اب وہاں انڈے گائے کے گوشت سے بھی زیادہ مہنگے ہوگئے ہیں۔امریکا میں ناشتے کے لیے انڈوں کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے مگر اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے نے لوگوں کے لیے دن کی سب سے اہم غذا کا مزہ کِرکِراکر دیا ہے۔انڈوں کے ساتھ ساتھ امریکا میں اورنج جوس کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں بھی ایک سال کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے بھی امریکی عوام کے ناشتے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں