برطانیہ کی سیاستUK Politics میں ہلچل شدت اختیار کر گئی ہے جہاں وزیراعظمPM کیئر سٹارمر سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے مزید 3 ارکان نے بھی وزیراعظم سے مستعفی Labour Partyہونے کا مطالبہ کر دیا ہے جس کے بعد استعفے کا مطالبہ کرنے والے اراکین کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق صرف ایک گھنٹے کے دوران 3 لیبر پارٹی ارکان نے کھل کر کیئر سٹارمر کی قیادت پر سوالات اٹھائے اور فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی برطانوی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،معاملہ عدالت میں پہنچ گیا،جا نئے تفصیل
ذرائع کے مطابق لیبر پارٹی کے اندر پالیسی اختلافات، عوامی دباؤ اور حالیہ سیاسی بحران کے باعث وزیراعظم کی پوزیشن کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت پر شدید تنقید کر رہی ہیں جبکہ برطانوی سیاسی حلقوں میں ممکنہ قیادت کی تبدیلی سے متعلق چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔















