پیانگ یانگ (نیو ز ڈیسک)پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے مزید بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیاہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کی جانب دو بلیسٹک میزائل فائر کئے۔اس سلسلے میں جاپانی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بلیسٹک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے۔ جاپانی وزارتِ دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے فائر کیے گئے بلیسٹک میزائلوں نے 550 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 250 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں سے ہونے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود اس سال بڑی تعداد میں میزائل تجربات کیے۔ان میزائل تجربات میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے جو امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔