واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی فوج کے ذیلی ادارے امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کا طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش بحرِ ہند میں پہنچ گیا ہے، جہاں وہ اپنے طے شدہ مشن کے تحت آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
سینٹ کام کے مطابق یہ بحری جہاز اس وقت سینٹرل کمان کے ذمہ داری کے علاقے میں سفر کر رہا ہے، جو مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور اس سے ملحقہ سمندری حدود پر مشتمل ایک حساس خطہ سمجھا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد خطے میں استحکام برقرار رکھنا اور امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ان کی افواج عالمی سمندری راستوں میں آزادیِ نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔















