اہم خبریں

ٹرمپ کی تنقید،ایران کے صدر کا پوپ کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام،جا نئے تفصیل

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پوپ کے خلاف سامنے آنے والی (       iran) تنقید کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رویے (      trump) عالمی ہم آہنگی اور مذہبی احترام کے اصولوں کے منافی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوپ لیو(       Pope Leo ) کی ذات کے خلاف کی جانے والی تنقید کو ایران کی قوم مسترد کرتی ہے، اور یہ واضح کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں، جن کی بے حرمتی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں  :وزیر ا عظم کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اجلاس، اہم خبر آگئی، جا نئے کیا

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بین المذاہب احترام اور مقدس شخصیات کی عزت عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے، اور دنیا بھر کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو مذہبی جذبات کو مجروح کریں۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر پوپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر احترام، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں