اہم خبریں

بر طانیہ لبنان کے حق میں بول پڑا، بڑا بیان دیدیا،جا نئے کیا

برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر (        Keir Starmer )نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان(      lubnan) پر اسرائیلی بمباری کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے اور خطے کو مزید تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں فوری طور پر جنگ بندی ناگزیر ہے، کیونکہ مسلسل حملے نہ صرف عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ پورے خطے کے استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کے مطابق اسرائیلی (       isreal )کارروائیاں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں اور اس سے وسیع تر علاقائی بحران جنم لے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں  :پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان،جا نئے کس ملک نے یہ بڑا اقدام اٹھایا

کئیر اسٹارمر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال کرنے اور کھولنے کے لیے ابھی بہت کام باقی ہے، کیونکہ یہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے۔
انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کو خطے کے استحکام کے لیے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کشیدگی کم نہ کی گئی تو اس کے اثرات صرف ان دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا خطہ متاثر ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ خلیجی ممالک نے اس بحران کے دوران سب سے زیادہ معاشی اور سیکیورٹی نقصان برداشت کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی بھی بڑی جنگ کا اثر علاقائی معیشتوں پر براہ راست پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں