اہم خبریں

ایران نے امریکہ کو بڑی آفر دیدی، اسپیکر محمد باقر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف(Mohammad-Bagher Ghalibaf) نے ایک اہم بیان میں عالمی توجہ حاصل کرلی ہے، جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اب فیصلہ کن مرحلہ آچکا ہے اور امریکا کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ ایران کا اعتماد جیت سکتا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے تلخ تجربات نے ایران کو محتاط بنا دیا ہے اور اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہی اعتماد کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مذاکراتی عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے بات چیت کو آگے بڑھانے اور ماحول کو سازگار بنانے میں مثبت کردار ادا کیا، جس پر ایران شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں۔

قالیباف نے مزید کہا کہ مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کی بڑی وجہ وعدوں اور عملی اقدامات میں تضاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے ہمیشہ اصولی مؤقف اپنایا ہے اور اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق ایرانی وفد نے مستقبل کے حوالے سے ٹھوس اور سوچے سمجھے اقدامات کیے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں بہتر فیصلے ممکن ہوسکیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ امریکا اب ایران کی منطق اور اصولوں کو کسی حد تک سمجھ چکا ہے، تاہم مکمل اعتماد کے لیے مزید پیش رفت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مارنگ رہا ہے ،باقر قالیباف

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تجربات نے ایران کو یہ سبق دیا ہے کہ مخالف فریق پر اندھا اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس لیے اب ہر قدم نہایت سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر ایران اور امریکا کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ممکنہ مذاکرات پر نظریں جمی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں