اہم خبریں

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو ٹول دینا ہوگا،ایران

تہران (اے بی این نیوز)ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر کا کہنا ہے کہ امریکا و اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

ایرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد صادق عظیمفر کا کہنا تھا امید ہے لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر دے گا جبکہ حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

دوسری جانب روسی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرےگی، ہم امریکیوں پراعتماد نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،ٹماٹر 200 روپے کلو ہوگیا

متعلقہ خبریں