اہم خبریں

اسلام آباد مذاکرات،سی این این کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا،جا نئے کیا

نیو یارک (اے بی این نیوز    )اسلام آباد میں جاری ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کے حوالے سی این این کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بات چیت کا یہ سلسلہ آج رات کے بعد کل بھی جاری رہ سکتا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فریقین کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کے لیے مزید وقت درکار ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اس مذاکراتی عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کو ایک میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مختلف حساس معاملات پر تفصیلی بات چیت جاری ہے جس کے باعث مذاکرات کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی قیادت کی جانب سے آبنائے ہرمز اور توانائی کی صورتحال سے متعلق بیانات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور مارکیٹ کے استحکام پر زور دیا گیا ہے۔ایرانی قیادت نے بھی اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مذاکراتی وفد قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور وہ ہر مرحلے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہیں گے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد مذاکرات،روس کا بھی اہم بیان آگیا،جا نئے کیا کہا

متعلقہ خبریں