لبنان (اے بی این نیوز)لبنان اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی مذاکرات منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لبنان سے جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے اسرائیل کا مؤقف یہ ہے کہ مذاکرات میں حزب اللہ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل لبنان اور اسرائیل کےدرمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔
لبنانی ایوان صدر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ابتدائی گفتگو واشنگٹن میں تعینات سفیروں کے ذریعے ہوئی جو حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی پیشرفت قرار دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں ہونے والی میٹنگ میں جنگ بندی اورمذاکرات کی تاریخ طےکرنے پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے لبنان میں حملے کیے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں: لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانہ پیٹیاں کھل گئیں،کروڑوں روپے اور قیمتی زیورات برآمد















