اہم خبریں

ایران نے دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا،ترجمان ایرانی فوج

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ملک اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات ایرانی قوم کی فتح ہیں، ایران نے دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا۔

ترجمان ایرانی فوج لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ناقابلِ اعتماد ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے جوہری مذاکرات میں بھی ظاہر کیا کہ اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 40 دن تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد 2 ہفتوں کی عارضی جنگ بندی طے پا گئی ہے جس کے تحت امریکا اور اسرائیل ایران پر حملے روکیں گے جبکہ تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمد و رفت کے لیے کھول دے گا۔

یہ جنگ بندی پاکستان کی ثالثی میں ممکن ہوئی، پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے امن اور استحکام کے لیے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: موبائل سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے لئے قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں