نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوِن عزرنے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی۔
ریوِن عزر نے کہا کہ امریکا نےاپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ امریکا نے کس طرح قطر اور ترکیہ کو حماس سے معاہدے کے لیے استعمال کیا، تاہم اسرائیل کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ جونتائج دیکھنا چاہتا ہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ ہم آہنگ رہے ۔
مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ،الجزیرہ کے صحافی محمد وشاح شہید















