کیف ( اے بی این نیوز )یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالمی سفارتکاری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں ہونے والی جنگ بندی سے مذاکرات اور امن کے عمل کو تقویت مل سکتی ہے۔ ان کے مطابق جب تنازعات میں کمی آتی ہے تو دیگر عالمی مسائل کے حل کے لیے بھی بہتر ماحول پیدا ہوتا ہے۔
زیلنسکی نے مزید عندیہ دیا کہ اگر روس بھی اسی طرز پر حملے روک دے تو یوکرین بھی جوابی اقدامات میں نرمی اختیار کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے عالمی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے اقدامات دیگر تنازعات کے حل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :سونا ،چاندی اپ ڈیٹ،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،جا نئے فی تولہ نئے ریٹس















