نیپال ( اے بی این نیوز )نیپال میں برڈ فلو کے پھیلاؤ نے تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں وائرس اب چار مختلف اضلاع تک پہنچ چکا ہے اور پولٹری انڈسٹری کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ مورنگ، سنساری، جھاپا اور چیتوان کے مجموعی طور پر 23 پولٹری فارمز میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ رواں سال برڈ فلو کا پہلا کیس 18 مارچ کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت اب تک 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد مرغیاں اور بطخیں تلف کی جا چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ انڈے بھی ضائع کیے گئے ہیں تاکہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں :امریکہ نے سرخ لکیر عبور کی تو ردعمل صرف خطے تک محدود نہیں دائرہ وسیع ہو سکتا ہے،پاسدارانِ انقلاب















