تل ابیب (اے بی این نیوز)ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ حیفا شہر میں کئی اہم تنصیبات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
تازہ ایرانی حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تل ابیب میں 15 مقامات پر ایرانی میزائل اہداف پر گرے۔ ایک اسرائیلی زخمی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ واٹر لائن پھٹنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا جگہ جگہ دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں ٹیلی کام بلڈنگ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اماراتی فورسز نے ابوظبی میں مصفح انڈسٹریل زون پرمیزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ ملبہ گرنے سے انڈسٹریل زون کو نقصان پہنچا۔ سعودی عرب میں بھی دو ڈرونز مار گرائے گئے۔
مزید پڑھیں: امریکا،ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت















