اہم خبریں

پوری دنیا بھی جمع ہوجائے تو آبنائے ہرمز نہیں کھل سکتی ،محسن رضاعی

تہران(اے بی این نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضاعی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرسکتا ہے مگر پوری دنیا بھی جمع ہوجائے تو اسے نہیں کھول سکتی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں محسن رضاعی کا کہنا تھا کہ کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے، مڑنے، گزرگاہ کے تنگ ترین حصے سے گزرنے اور دوسری جانب نکلنے میں سات سے آٹھ گھنٹے لگتے ہیں، اس لیے ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول قائم رہے گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکی شہریوں سے کوئی دشمنی نہیں رکھتا اور نہ ہی ایران نے کبھی کسی جنگ میں پہل کی ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے خط میں کہا کہ ایران پر حملہ کیا گیا ہے اور ہم نے صرف حملہ آوروں کو مضبوطی اور حوصلے سے جواب دیا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ ایران دنیا کے لیے کوئی خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا تاریخی حقائق کے منافی ہے۔ ایرانی عوام امریکا، یورپ اور اپنے پڑوسیوں سمیت کسی بھی قوم کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں: ایران کا ڈرون حملہ،37 امریکی فوجی ہلاک،پاسداران کا دعویٰ

متعلقہ خبریں