لندن ( اے بی این نیوز ) تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 118 اعشاریہ 72 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل بھی اضافہ کے رجحان کے ساتھ 102 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور جغرافیائی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال، سپلائی کے خدشات اور بڑی طاقتوں کے بیانات تیل کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ایران کاجنگ ختم کرنے کیلئے مشروط اعلان، جا نئے تفصیل















