اہم خبریں

افغان مہاجرین کی وطن واپسی، طورخم بارڈر کھول دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی باعزت، محفوظ اور مرحلہ وار وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔حکومت نے اس سلسلے میں طورخم بارڈر کو عارضی طور پر کھول دیا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق طورخم، لنڈی کوتل اور گردونواح میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی واپسی صرف رجسٹرڈ مقامات کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی اور اس عمل کو مکمل طور پر منظم رکھا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی بدانتظامی سے بچنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں نقل و حرکت کو کنٹرولڈ رکھا جائے گا تاکہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں