اہم خبریں

جنگ بندی کیلئے امریکا کا ایران کو 15 نکاتی خفیہ پلان بھجوائے جانے کا انکشاف

واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 15 نکاتی منصوبہ (پلان) تیار کر کے تہران کو بھجوا دیا ہے۔ تاہم اس منصوبے کے حوالے سے ابھی تک امریکا یا ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

الجزیرہ کے مطابق رپورٹس میں نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز کو ختم کرے اور اپنی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کر دے۔

اس کے علاوہ ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو معطل کرے اور خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مدد کم کرے۔

مزید پڑھیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی متوقع، اہم ملاقاتیں شیڈول

متعلقہ خبریں