اہم خبریں

موسم میں شدت، بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری، پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا

یو اے ای (اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات میں شدید موسم کے باعث بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خراب موسم جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

حکام کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے، اسپیڈ لمٹ کم کرنے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزارتِ انسانی وسائل نے نجی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملازمین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنائیں اور ضرورت کے مطابق ریموٹ یا فلیکسیبل ورک اپنائیں۔

دبئی، ابوظہبی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں جاری ہیں، جبکہ راس الخیمہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جہاں پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا۔مزید برآں فجیرہ اور العین میں سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں، جبکہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دبئی میں بارش کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی، جبکہ منامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری صورتحال میں سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں 5G سروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا،صارفین اس سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں،جا نئے طریقہ

متعلقہ خبریں